10 جون 2015 - 21:11
یورپی یونین سے علیحدگی کا ریفرنڈم ہوگا، برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق ریفرنڈم کرائے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت میں باقی رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں برطانوی عوام کی رائے معلوم کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ سو چوالیس اراکین پارلیمنٹ نے اس کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ ترپن ارکان نے اس کی مخالفت کی۔اس منصوبے کے تحت برطانوی وزیر اعظم کو سن دو ہزار سترہ کے اختتام سے پہلے یہ ریفرنڈم منعقد کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں عوامی ریفرنڈم کا منصوبہ ڈیوڈ کیمرون کی انتخابی مہم کا اہمترین حصہ تھا۔

.......

/169